ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں ایک کار پر پولس کا چھاپہ؛ نو کلو گانجہ ضبط

بھٹکل میں ایک کار پر پولس کا چھاپہ؛ نو کلو گانجہ ضبط

Sun, 10 Nov 2024 19:23:33  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل 10/نومبر (ایس او نیوز)  بھٹکل تیگنگونڈی کراس ، نیشنل ہائی وے پر پولس نے ایک چلتی کار کو روکتے ہوئے اُس میں سے 9 کلو گانجہ برآمد  کرلیا ہے اور  کار سمیت گانجہ کو اپنے قبضے میں کرلیا ہے، جبکہ کار پرسوار تین لوگوں کو  پولس تھانہ لے جاکر  چھان بین کی جارہی ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب ساڑھے چھ بجے پیش آئی۔

مدینہ کالونی  کے بعض نوجوانوں نے ساحل آن لائن کو بتایا کہ  پولس شام پانچ بجے سے  ہی متعلقہ مقام پر موجود تھی، جیسے ہی سرسی رجسٹریشن والی ٹیکسی  وہاں  پہنچی پولس نے  ہائی وے پر رُکاوٹ پیدا کرتے ہوئے کار کو روک دیا۔ پولس نے کارسے 9 کلو گانجہ برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ   تین لوگوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے، جبکہ ایک شخص فرار بتایا گیا ہے۔

تحویل میں لئے گئے تین نوجوانوں کی شناخت  بھٹکل گُلمی کے رہنے والے سید اکرم  (24)،عبدالرحمن  شیخ (27) اور سرسی کے رہائشی اظہر الدین (41) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ عثمان نگر کا رہنے والا یک شخص فرار ہوگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کار سرسی سے گانجہ  لے کر بھٹکل پہنچ رہی تھی، پولس نے  مصدقہ اطلاع  پر یہ کاروائی انجام دی۔

بھٹکل ٹاون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، مزید چھان بین جاری ہے۔


Share: